سندھ کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

November 10, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 24

کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، سکیورٹی پر کوئیک رسپانس فورس اور ایس ایس یو کے کمانڈوز تعینات ہوں گے جبکہ کم عمر قیدیوں کو الگ وین میں عدالتوں میں لانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی کوئیک رسپانس فورس اور ایس ایس یو کے کمانڈوز کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے فیصلہ حملوں کے خدشے پر کیا جبکہ کم عمر قیدیوں کو الگ وین میں عدالتوں میں لانے کا بھی فیصلہ بھی کرلیا گیاہے۔

Tags: