ایران و عراق سرحد پر پھنسے پاکستانیوں کی بھرپور مدد کرینگے‘ دفتر خارجہ

November 10, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 24

زیادہ لوگوں کا مسئلہ ٹربول ایجنٹوں کے ساتھ ہے مگر حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے گی‘ قاضی خلیل
استنبول کانفرنس مین بھارتی وزیر خارجہ اور سرتاج عزیز کی ملاقات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے‘ میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران عراق سرحد پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان قاضی خلیل سے کہا کہ 120 پاکستانی پہلے ہی اپنی منزل تک پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ باقی پاکستانیوں کو بھی مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پھنسے پاکستانیوں کا مسئلہ متعلقہ ٹریول ایجنٹوں کے ساتھ تھا، تاہم حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ استنبول کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے اس طرح کا دعوت نامہ بھارت کو بھی ملا ہے۔ یہ کانفرنس 9 دسمبر کو ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔ تاہم ابھی تک بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ سرتاج عزیز کی ملاقات کے بارے میں کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

Tags: