اسکاٹ لینڈ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے گھر سے9 لاکھ پائونڈ برآمد

November 10, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 14

امین مرزا تاجر ہے، رقم پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی تھی کسٹم نے ٹیکس فراڈ کے سلسلے میں چھاپہ مارا
گلاسکو ( اے این این) گلاسکو میںکسٹمز حکام نے مسلم لیگ ( ن) اسکاٹ لینڈ کے صدر پاکستانی تاجر امین مرزا کے گھر اور شوروم پر چھاپے مار کر 9  لاکھ پائونڈ بر آمد کر لئے ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر  امین مرزا کے خلاف40 لاکھ پائونڈ مالیت کے ٹیکس فراڈ کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے کسٹمز  حکام نے ان کے گھر اور شوروم پر چھاپے مارے۔ تفتیشی حکام یہ دیکھ کر حیرا ن رہ گئے کہ 9 لاکھ پائونڈ مالیت کے نوٹ کاغذ اور پلاسٹک کے تھیلوں میں بھرکر رکھے گئے ہیں۔ امین مرزا نے یہ رقم گھر کے مختلف حصوں اور شوروم میں چھپا رکھی تھی۔ امین مرزا  پر آمدنی چھپانے اور ٹیکس فراڈ کے الزامات ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

Tags: