دبئی ایئر شو میں پاکستانی ایئر کرافٹس کا فضائی مظاہرہ

November 10, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 28

اسلامی ممالک نے پاکستان کے جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ایئر چیف مارشل
دبئی( یو پی پی) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خلاف لڑ رہا ہے۔ دبئی ایئر شو کے دوران پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان دہشت گردی  کے خلاف جنگ میں ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان آپریشنز کی مدد سے ملک میں امن و امن کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ ایئر شو میں پاکستانی پویلین، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے لگایا گیا تھا ۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ اس اس ماحول سے فخر کی بات ہے کہ بہت سے ممالک بالخصوص اسلامی ممالک نے ہمارے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پی اے ایف ترجمان کے مطابق پاکستان ایئر فورس سپر مشاق ایئر کرافٹ نہ صرف نمائش کیلئے رکھے گئے تھے بلکہ ایئر شو میں ان کا فضائی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Tags: