سندھ پولیس میں90 کروڑ کا فنڈ خرد برد ہونے کا انکشاف

November 10, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 15

تھانوں ، چوکیوں کے رنگ و روغن اور سردیوں کی جرسی اور جراب کی مد میں کروڑوں کی رقم ہوا میں اڑا دی گئی
کراچی( کرائم رپورٹر) محکمہ پولیس میں ایک اور کرپشن کا انکشاف، تھانوں کے رنگ و روغن اور سردیوں کے جرسی جراب کی مد میں مختص 90 کروڑ روپے کی رقم ہوا میں اڑا دی گئی وزیر داخلہ سندھ نے گزشتہ5 سالوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ سردی کا تازہ موسم جو اب شروع ہوا ہے پولیس اہلکاروں کو اب تک جرسی اور جراب نہیں مل سکے ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس یونیفارم کے ساتھ ساتھ ہر سال موسم سرما میں دی جانے والی جرسی اور جراب صرف کاغذات تک محدود رہ گئی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تھانوں اور چوکیوں کے رنگ روغن کے نام پر رقم کی تفصیلات درست نہیں ہیں۔

Tags: