کرائم برانچ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ناکام

November 10, 2015 5:14 pm0 commentsViews: 25

اہلکاروں نے مخبر کی سر عام پٹائی کر دی، جوئے کے اڈے کا مالک اور جواری فرار
کراچی( کرائم رپورٹر) موچکو میں رات گئے جوئے کے اڈے پر کرائم برانچ پولیس کا چھاپہ، قبل از وقت اطلاع ملنے پر ناکام ہوگیا۔ اور کرائم برانچ کے اہلکاروں نے مخبروں کی سر عام پٹائی کر دی اطلاعات کے مطابق موچکو  گوٹھ میں چلنے والے جوئے کے ایک اڈہ پر کرائم برانچ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا جو کسی کالی بھیڑ کی طرف سے  مخبری کے باعث کرائم برانچ پولیس کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔ اور اس طرح پولیس کے مخبروں پر جواریوں کا مخبر بازی لے گیا۔ جوئے کے اڈے کا مالک اور جواری فرار ہوگئے۔

Tags: