سوہا علی جیولری اور ساڑھیوں کی شوقین

November 10, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 22

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی جیولری کی دلداہ نکلیں۔  بھارتی ذرائع کے مطابق ایک فیشن شو کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ جیولری اور ساڑھیوں کی بے حد شوقین ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ سینکڑوں مرتبہ ساڑھی پہن چکی ہیں تاہم انہیں بنگالی اسٹائل کی ساڑھی بہت پسند ہے۔ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا کہ فیشن انسان کی پہچان ہوتا ہے اور اسٹائلش لگنا پسند کرتی ہوں۔

Tags: