ذوالجناح لے جانیوالے افراد پر فائرنگ کا مقدمہ درج

November 10, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 25

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد پولیس نے گذشتہ روز ذوالجناح لیجانے والے افراد پر فائرنگ کا مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد قبرستان کے قریب گذشتہ روز موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت حیدر علی ولد رئوف الحسن کے نام سے ہوگئی جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالرحیم ولد عبدالمجید اور محمد عبداللہ ولد صابر حسین کے نام سے ہوئی ،پولیس نے مقتول کے بھائی حامد علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 333/15زیر دفعہ 302.324.34انسداد دہشتگردی ایکٹ 7ATAکے تحت درج کرلیا ،پولیس کے مطابق مقتول اور مضروب گلشن اقبال بلاک 13ڈی سے ایک امام بارگاہ سے ذوالجناح لیکر عزیز آباد عسکری امام بارگاہ جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دہشتگردی کا نشانہ بنایا،پولیس کا کہناہ ے کہ مقتول حیدر علی چند سال قبل عزیز آبادمیں رہتا تھا اور موجودہ نارتھ کراچی کے علاقے کا رہائشی تھا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 7خول اپنی تحویل میں لیکر فرانزک لیبارٹری بھیج دیئے گئے۔

Tags: