اجناس اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

November 10, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 85

پرائس کنٹرول کمیٹی کے چھاپوں سے گریز کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے ازخود قیمتیں بڑھادیں
دالوں کے ریٹیل نرخوں میں 25 فیصد جبکہ مصالحہ جات کے نرخوں سے 30فیصد زائد وصول کیے جانے لگے
کراچی( کامرس رپورٹر) پرائس کنٹرول کمیٹی کے چھاپوں سے گریز کی پالیسی کے بعد گراں فروشوں نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کر دہ اشیاء خوردو نوش کی مقرر کر دہ قیمتوں کے بر خلاف از خود قیمتیں بڑھا دیں۔ اجناس اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل نرخوں میں20 سے30 فیصد اضافہ کر دیا تفصیلات کے مطابق دالوں کے ریٹیل نرخوں میں25 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مصالحہ جات کے نرخوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کر دہ نرخوں سے30 فیصد زائد قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں پسی ہوئی سرخ مرچیں ہول سیل میں215 روپے اور ریٹیل میں300 روپے، دھنیا، پسا 220 اور ریٹیل میں270 روپے اور ہلدی 190 روپے جبکہ ریٹیل میں 240 روپے کلو فروخت کی  جا رہی ہے۔ اسی طرح گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ جاری ہے۔  310 روپے کلو کی بجائے 330 روپے کلو ، سیاہ زیرہ 300 روپے کی بجائے 340 روپے کلو، اجناس میں چاول کرنل باسمتی 40روپے اضافہ کے ساتھ140 روپے، بیسن 15 روپے اضافے کے ساتھ 120 روپے کلو، دال چنا 120 روپے کلو، دال مسور 130 روپے کلو اور دال ماش 30 روپے اضافے کے ساتھ 230 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

Tags: