سوناکشی کی رکشہ سواری

November 10, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 34

جے پور میں ہوٹل سے لوکیشن پر جانے کیلئے رکشہ میں جانا پڑا
رکشہ میں سواری کا تجربہ یاد گار رہا‘ اداکارہ کی گفتگو
صحت مند رہنے کیلئے باقاعدہ ایکسر سائز بھی کرتی ہوں
ممبئی ( آ ن لائن) بالی وڈ کی  اداکارہ  سونا کشی سنہا  نے کہاہے کہ رکشے کی کی سواری  کا تجربہ  دلچسپ  رہا اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے جے پور میں ایک فلم کی شوٹنگ پر جانا تھا اور ہوٹل سے لوکیشن پر جانے کیلئے مجھے رکشہ کرنا پڑا۔ میرا یہ تجربہ یادگار رہا۔ اپنی فلم  اکیرا کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ ایکشن فلم ہے مجھے اس میں کام کرنا اچھا لگا۔  انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے لئے باقاعدہ  ایکسر سائز کی ہے اور  جسم کو پرکشش بنایا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں تین فلمیں کی ہیں جن میں میرا کر دار شائقین کو پسند آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے جب بھی  رقص کا موقع ملتا ہے  میں اس کے لئے  فوراً ہاں کر دیتی ہوں ۔

Tags: