ٹارگٹڈ آپریشن ٹارگٹ کلرز سمیت 16 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

November 10, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 34

سول لائن پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا‘ عزیز آباد میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
سعود آباد میں ڈکیتی کے دوران فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے‘ مزید تفتیش جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانون نافذکرنے والے اداروں اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ٹارگٹڈآپریشن اور مقابلے کے بعد چار ٹارگٹ کلر اور دوزخمی سمیت16ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سول لائن برانچ کے انسپکٹر مظہر مشوانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک مقام پر چھاپہ مارکرملز م عبدالمنان کو گرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے رضویہ تھانے کی حدود میں رواں سال کے آغاز میں 2فراد عبدالرحمان عر ف گڈواور محمد اشرف کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا تھا،جبک اس کا ایک ساتھی  مقصود کچھی2ہفتے قبل پولیس مقابلے ہلاک ہوگیا تھا، ملزم سے آلہ قتل برآمد کر کے رضویہ تھانے میں مقدمہ نمبر 8/15 درج کر لیا گیا۔قانون نافذکرنے والے ادروں نے عزیزآباد کے ایک مقام پر چھاپہ مار مبینہ ٹارگٹ کلر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹارگٹ کلر نے17اکتوبر کے روزپولیس اہلکار تابش علی سبزی مارکیٹ میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان طفیل اور اسلم کو حراست میں لے لیا ، اطلاعات کے مطابق ملزمان نے چند دنوں قبل سعود آباد میں فائرنگ کر کے ایک فوجی کو قتل کیا تھا جسے پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قراردیا تھا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔چاکیواڑ پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد شکیل کو گرفتار کیا دوسری کارروائی میں دومنشیات فروشوں محمد فاروق اور فیروز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چرس برآمد کرلی ۔اتحادٹائون پولیس نے لیاری گینگ وار ناصری گروپ کے کارندے عظیم سکندر اور عبدالواجدبلوچ عرف جاوید درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔درخشاں پولیس نے سی ویو پر ایم سی بی بینک کے قریب مقابلے کے بعد دو ڈاکوئوں اسد اور اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو ٹی ٹی پستول ،چار مو بائل فون اور ہنڈا125 موٹر سائیکل بر آمد کرلی۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملزم مظہر کو گرفتار کر کے منشیات بر آمد کرلی۔ عوامی کالونی پولیس نے دو ملزمان شان اور کاشف کو گرفتار کر کے دو ٹی ٹی پستول بر آمد کرلئے۔کورنگی پولیس نے زمان ٹائون سیکٹر 35 اے میں مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کرمنلز ستار اور نعمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول چار موبائل فون اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان ناکہ لگاکر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

کراچی ، دستگیرمیں پولیس نے چھاپامارکرملزم گرفتار کرلیا
 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے دستگیرمیں پولیس نے چھاپامارکرملزم گرفتار کرلیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریاکے بلاک 15دستگیرکالونی میں پولیس نے چھاپامارملزم عرفان صدیقی کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔ملزم بینک ڈکیتی سمیت راہزنی کی متعددوارداتوںمیں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے مسروقہ سامان اوربھاری نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

نیو کراچی، خواجہ سرائوں نے2 ڈاکوئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
سندھی ہوٹل کے قریب بلدیاتی امیدوار کے دفتر کے آگے ناچنے والے خواجہ سرائوں کو ڈاکو لوٹ رہے تھے
خواجہ سرائوں نے موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوئوں کو دبوچ لیا،2 ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
کراچی( کرائم رپورٹر) نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب خواجہ سرائوں نے دو ڈاکوئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، عوام کی بڑی تعداد نے اس دوران خواجہ سرائوںکی مدد کرنے کی بجائے موبائل فونز پر ویڈیو بنانا شروع کر دی جس کی خواجہ سرائوں نے لہک لہک کر اور تالیاں بجا بجا کر تھانے میں شکایت بھی کی لوگوں کے مطابق 6 خواجہ سرائوں کی ایک ٹولی ایک بلدیاتی امیدوار کے دفتر کے سامنے امیدواروں کے حق میں ناچ گا کر نعرے لگا رہے تھے جس کے بعد جب وہ سندھی ہوٹل کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار چار ڈاکوئوں نے انہیں گھیر لیا اور لوٹ مار کی تو خواجہ سرا بگڑ گئے اور دو ڈاکوئوں کو دبوچ  لیا دو ڈاکو فرار ہوگئے خواجہ سرائوں  نے پہلے تو ڈاکوئوں کی خوب پٹائی کی اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس موبائل پہنچ گئی اور ڈاکوئوں کو اپنی تحویل میں لے کر چلی گئی خواجہ سرائوں نے پولیس کے ہمراہ تھانے پہنچ کر اپنی رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ کسی پلیس تھانے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتے ہیں، فرار ہونے والے ڈاکو صائمہ کا موبائل فون لے گئے ہیں وہ موبائل مل جائے تو دے دینا۔

آج صبح رینجرز نے 4ملزمان کو گرفتار کرکے  ایرانی تیل بر آمد کر لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کاٹھور کے قریب رینجرز کی کارروائی4 ملزمان گرفتار،  4 ہزار لیٹر ایرانی تیل بر آمد، تفصیلات کے مطابق آج صبح رینجرز نے کاٹھور کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار لیٹر ایرانی تیل بر آمد کرلیا ، رینجرز ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ تیل ایران سے اسمگل ہو کر کراچی میں ڈسٹریبیوٹ ہوتا تھا۔

مختلف علاقوں سے52 ملزمان گرفتار
کراچی(کرائم  رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران52ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ, اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کادعویٰ کیا ،کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جا ری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں06چھاپہ مار کارروائیوں اور تین مقابلوں کے بعد 52ملز مان کوگرفتارکر لیا جبکہ دو ملزمان مارے گئے۔گرفتارملزمان میں قتل کے 05،02ڈکیت ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں07ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت 10ملزمان،06مفرور اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث 22ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے11پستول ایک ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کراچی کا ٹارگٹ کلر کامران عرف ملا اسلام آباد میں گرفتار
 گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جلد کراچی لایا جائے گا
ملیر کینٹ سے دو اشتہاری گرفتار، جوہر آباد پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا
کراچی( کرائم رپورٹر)سائٹ بی پولیس نے دو ملزمان دانش علی اور برکت کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک نائن ایم ایم اور ایک30 بور پستول جبکہ مدینہ کالونی کے علاقے سے چوری ہونیو الی موٹر سائیکل برآمد کرلی،پولیس کے مطابق دونوں ملزمان رینجرز حملے میں بھی ملوث ہے جس میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہواتھا،واضح رہے کہ رینجرز حملے میں ملوث ایک ملزم کو رینجر زاہلکاروں نے اسی روز زخمی حالت میں گرفتارکرلیاتھا۔سرجانی ٹائون انوسٹی گیشن پولیس نے اسلام آباد میں ایک مقام پر چھاپہ ما رکر ٹارگٹ کلرکامران عرف ملا کو گرفتارکرلیا،جسے جلد کراچی لایا جائے گا،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کلرکراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ملیر کینٹ پولیس نے دو اشتہاری ملزمان ریاض سلطان اور اللہ رکھا مکوں کو گرفتار کرلیا۔

اورنگی سے جعلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
پاکستان بازار میں چھاپہ، ملزم غلام مصطفی سے جعلی نوٹ، ڈائیاں اور سیاہی برآمدکرلی گئی
ملزم 5 ہزار، ایک ہزار اور 500 کے نوٹ چھاپ کر مارکیٹ میں پھیلاتا تھا، پولیس
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان بازارپولیس نے جعلی کرنسی چھاپنے والے گروپ کے کارندے کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے جعلی نوٹ اور نوٹ بنانے کی تین ڈائیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں چھاپہ مارکر جعلی کرنسی چھاپنے والے گروہ کے کارندے غلام مصطفی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے جعلی   نوٹ اور ڈائیاں برآمدکرلی ،ایس ایچ او ظہیرمیہسرکا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس موجود کالے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اندر سے نوٹ بنانے کی ڈائیاں برآمد ہوئیں جبکہ جعلی کرنسی والے نوٹ بھی ملے جس پر ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی نوٹ بنانے کا کام کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزم نے5ہزار، ایک ہزار اور 500روپے کے نوٹ چھاپنے کا اعتراف کیا ہے اور بتایا کہ اس کے گروہ کے لوگ یہ نوٹ چند مخصوص افراد کو دیتے ہیں جس کے بعد یہ نوٹ گردش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملزم کے اصل نام اور اسکے دیگر ساتھیوں کے ساتھ جن افراد کو نوٹ دیے گئے ہیں انکی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر سے 385 موبائل فون برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی ایئر پورٹ پر کسٹم نے دبئی سے کراچی پہنچنے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے 385 قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی کے دوران عظیم خان نامی شخص کے سامان سے385 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے۔ کسٹم اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاکستان اسمگل کیے جانے والے موبائل فونز کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔گرفتار شخص نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر602 سے کراچی پہنچا تھا۔

Tags: