پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹہ کی فریال تالپور سے ملاقات

November 10, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 18

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے مختلف وفود نے ملاقات کی ۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹہ نے پیرکو فریال تالپور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بشیر احمد ہالیپوٹو نے اپنے حلقہ میں19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے بارے میں بریفنگ دی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحصیل ماتلی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ فریال تالپور نے ایم پی اے بشیر احمد ہالیپوٹو کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔انہوں نے فریال تالپور کو پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین بھی دلوایا۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے نوشہروفیروز سے جتوئی گروپ کے افضل آرائیں، حاجی عبدالرحمان مغل، ساجد مغل، عبدالستار آرائیں سمیت مورو کی آٹھ شخصیات نے بھی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جتوئی گروپ سے علیحدگی اختیار کی اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔