مواچھ گوٹھ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کارندہ مارا گیا ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

November 10, 2015 5:35 pm0 commentsViews: 21

پولیس کی بھاری نفری نے گینگ وار کارندوں کی نشاندہی پر آپریشن کیا تھا چھپے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی‘ مقابلے میں ایک ہلاک ہوگیا
مومن آباد میں دو ملزمان مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار چنیسر گوٹھ سے بھی دو ملزمان پکڑے گئے اسلحہ اور منشیات برآمد
کراچی(کرائم  رپورٹر) موچکو اور اور نگی ٹائون میں پولیس مقابلے لیاری گینگ وار شیراز کامریڈ کا کارندہ مارا ،2زخمی ملزموں سمیت 4 ملزمان دھر لیے گئے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مواچھ گوٹھ بروہی محلہ میں رات گیارہ بجے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار گینگ وار کارندوں کی نشاندہی پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا ،اس دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری تھا،ایس ایچ اوموچکو فیصل شیخ کے مطابق وہاں چھپے گینگ وار کارندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارندہ مار ا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے،جس کی تلاش میں ایدھی قبرستان اور نورشاہ محلہ میں انہیں تلاش کیا جارہا ہے،تاہم مقابلے میں ہلاک ہونے والے کارندے کی شناخت عامر عرف بھیا ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ،ایس ایچ او کے مطابق عامر لیاری گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کیلئے کام کرتا تھا ،جو پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا،ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوئی،جس کی لاش کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ادھر مومن آباد کے علاقے سیکٹر 10 فرید کالونی میں ایس ایچ او صابر خٹک امام بارگاہ کی سیکورٹی ڈیوٹی سے نفری کے ہمراہ تھانے جارہے تھے کہ اسی مقام پر ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کورکنے کا اشارہ دیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ملزموں مجاہد ولد اکرم اور ممتاز ابراہیم ولد شکور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی،پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو پولیس کو متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے،جنہیں علاج کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ،جبکہ محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں مقابلے کے بعددو ملزمان فیصل اور نعمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

ماڈل کالونی میں گاڑی کی  ٹکر سے نوجوان ہلاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی کے علاقے طارق بن زیاد کالونی نزد پرنٹنگ پریس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 22سالہ محمد یاسر جاں بحق اور متوفی کے2 دو ست محمد بلال اور سنی شدید زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

لیاری میں فائرنگ سے خاتون زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)لیاری کے علاقے چاکیواڑہ مولا مدد روڈ پر ایران سے کراچی آنے والے ملزم حنیف بلوچ نے گھریلو تنازعے پر سالی 35سالہ راشد بی بی زوجہ محمد بلوچ کو گولیاںمارکر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا ،پولیس نے زخمی خاتون کو سول اسپتال پہنچایا ،جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس کے مطابق مضروبہ کا شوہر بیرون ملک میں مقیم ہے ،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

حادثات میں2 افراد ہلاک‘6 زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میںٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں دوافرد جاں بحق اور 6فراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے مدینہ کالونی میں نامعلوم گاڑی نے 35سالہ دانش ولد غلام جیلانی کو کچل دیا،جس کی لاش پولیس نے سول اسپتال پہنچائی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا رات کو کسی گاڑی نے کچل دیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی فورکے بس اسٹاپ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 24سالہ محمد انضمام جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قریبی اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ،پولیس نے رابطہ کرنے پر واقعہ سے لاعلمی ظاہر کردی ۔شیرشاہ کے علاقے پنکھا ہوٹل کے قریب دوگاڑیوںمیں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی ا سپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی ۔  

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)کورنگی کے علاقے ساڑھے پانچ نمبر ایف ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ شہزاد انور شدید زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔چاکیواڑہ کے علاقے لیاری مولا مدد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ راشہ بی بی زوجہ محمد بلوچ زخمی ہوگئی جن کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

حیدری میں دہشت گردوں کا امام بارگاہ پردستی بم حملہ
موٹرسائیکل سوار دہشت گرد روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، تین افراد زخمی ہوئے
پولیس خوف کے باعث ملزمان کا تعاقب کرنے سے گریز، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)حیدری کے علاقے میں قائم حسینیہ سجادیہ امام بارگاہ پر دہشتگردوں نے روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ،خوف وہراس سیکشیدگی پھیل گئی ،حملے میں داخلی دروازے کو نقصان پہنچا،پولیس نے خوف کے باعث ملزمان کا تعاقب کرنے سے گریز کیا ۔تفصیلات کے مطابق حیدری کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کوثرنیازی کالونی نزدضیاء الدین اسپتال کے قریب حسینیہ سجادیہ امام بارگا ہ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے ،بم امام بارگاہ کے اندر صحن میں گرا اور زورداردھماکے سے پھٹ گیا ،علاقے میں خوف وہراس اور کشیدگی پھیل گئی،امام بارگاہ کے اندر اور باہر کھڑے  افراد میں بھگدڑ مچ گئی ،کریکربم حملے میں عزیز الرحمان ولد قربان ،22سالہ مجاہد حسین اور 17سالہ زین الحسنین زخمی ہوئے ،جن کو عباسی اور نجی اسپتال منتقل کیا گیا ،اس اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے کرائم سین محفوظ کرلیا ،اس اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ۔

شیر شاہ ‘ اناج سے بھرا ٹرک الٹ  کر ایمبولینس سے ٹکرا گیا‘6 افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ٹریفک حادثے سے فلاحی ادارے کے رضاکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پل گلبائی سے ماری پور جانے والے روڈ پر اناج سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جبکہ پیچھے سے آنے والی فلاحی ادارے کی ایمبولینس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں فلاحی ادارے کے رضاکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سرجانی میںفائرنگ کرکے  ایک شخص کو قتل کردیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)سرجانی ٹائون کے علاقے اللہ والی چورنگی نزد یارو گوٹھ کرسچن قبرستان میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 30سالہ عبدالرئوف ولد عبدالغفور کو شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طور پر پہنچنے والی نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے عباسی شہید اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ،اس اطلاع پر سرجانی ٹائون پولیس جائے وقوعہ کے بعد اسپتال پہنچ گئی،پولیس کے مطابق مقتول اسی علاقے کارہائشی اور کسی کام سے گھر سے نکلا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کردیا،جبکہ پولیس واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کانتیجہ قرار دے رہی ہے۔