پیپلزپارٹی کو سیاسی تاریخ کاسب سے بڑا جھٹکا ، لیاری سے کئی نشستوں پر کوئی امیدوار نہیں مل سکا

November 10, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 28

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کو سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے اور اسے اپنے گڑھ لیاری سے کئی نشستوں پر کوئی امیدوار نہیں مل سکا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو اپنے گڑھ لیاری میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کوئی امیدوار نہیں مل سکا جب کہ دور آمریت میں بھی لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ بن کر سامنے آیا تھا تاہم اب اسے بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹ دینے کے لئے کوئی جیالا نہیں ملا اور چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر اور یونین کمیٹی کے لئے آزاد امیدوار میدان میں آئے ہیں۔ جن نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سامنے آئے ہیں ان پر مخالف جماعتوں کے ساتھ سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

Tags: