وسیم اختر نے مقدمات کے خاتمے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کردی

November 10, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 24

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اخترنے اپنے خلاف دو مقدمات ختم کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف غداری اور عوام کو اکسانے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ محب وطن شہری ہیں صرف سیاسی مقاصد کے لئے ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے لہٰذا ان مقدمات کو ختم کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو8دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

Tags: