شہر کو 24 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا

November 10, 2015 5:39 pm0 commentsViews: 25

کراچی (سٹی رپورٹر) کے۔ الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اتوار کو صبح  4.15بجےK-2 کے 3 پمپ بند ہو گئے   جبکہ 2 پمپ  6.35بجے اسٹارٹ ہو گئے  پانی کی فراہمی  9.30بجے نارمل ہو ئی جبکہ تھرڈ فیز کے  4 پمپ بند ہو گئے بجلی کی بحالی کے بعد  2 پمپ  6.35بجے اسٹارٹ ہو گئے ،  ،تھرڈ فیز سے پانی فراہمی 9بجے نارمل ہوگئی  ،اس دوران  15ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

واٹر بورڈ کے محنت کشوں کا استحصال روکیں گے، محمد نعیم
مزدور17 نومبر کو متحدہ ورکرز فرنٹ کو اکثریت سے جتوائیں گے، محمد شفیع، راشد جمال و دیگر
کراچی (سٹی رپورٹر)17نومبر واٹربورڈ کے غیور محنت کشوں کی فتح و نصرت کا دن ہے ،اس دن واٹربورڈ میں ہونے والے ریفرنڈم میں واٹربورڈ کے مزدور متحدہ ورکرز فرنٹ کو بھاری اکثریت سے جتوا کر ایک تاریخ رقم کریں گے ، واٹربورڈ کی نجکاری محنت کشوں کا استحصال اور ان کے حقوق غصب کرنے کا سلسلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے گا ، حق دار کوا س کا حق ملے گا،سینیارٹی پروموشن ہوں گے،اب مزدور باوقار انداز میں زندگی گزاریں گے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ ورکرز فرنٹ کے چیئرمین محمد نعیم، صدر محمد شفیع ، جزل سیکریٹری راشد جمال، عرفان پلیجو ، محمد وسیم ،فنانس سیکریٹری عامر نفیس ، اسپورٹس سیکریٹری صلاح الدین اور آفس سیکریٹری عبدالرؤف پٹیل نے شاہ فیصل کالونی ،ملیر کالابورڈ ، کارساز، جمشید ٹاؤن ، گلشن ٹاؤن سمیت دیگر دفاتر میں منعقدہ جلسوں اور انتخابی کارنرمیٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

Tags: