ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں 8 روپے اضافہ

November 10, 2015 5:41 pm0 commentsViews: 18

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں8روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سرد ہوائوں نے جیسے ہی اپنا رخ بدلہ عوام کی جانب سے مرغی کی طلب میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث اس کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہو گئیں ہیں۔کراچی میں زندہ مرغی8 روپے اضافے سے 140روپے کلو جبکہ گوشت 235روپے کا ہو چکا ہے ، لاہور میں زندہ مرغی 130جبکہ گوشت215روپے فی کلو ہو گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی136 روپے جبکہ گوشت 225روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

Tags: