اپنے گرائونڈڈطیاروں کی مرمت نہیں کررہے،پی آئی اے

November 10, 2015 5:41 pm0 commentsViews: 17

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کی جانب سے پی اے کے گرائونڈڈ طیاروں کے متعلق اٹھائے جانے والے سوال کے جواب میں بتایا کہ پی آئی اے اپنے گرائونڈڈطیاروں کی مرمت نہیں کررہی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پی آئی اے کا صرف ایک بوئنگ747 طیارہ گرائونڈ ہے جو اپنی ہوائی اڑان کی مدت پوری کرچکا ہے اور مزید پرواز کے قابل نہیں ہے ۔پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل تمام دوسرے طیارے ، ایوی ایشن انڈسٹری کے معیار کے مطابق باقاعدگی سے دیکھ بھال کے عمل سے گذرتے ہیں۔پی آئی اے معمول کی دیکھ بھال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کا شیڈول تیار کرتی ہے، اور دیکھ بھال کی وجہ سے کسی پرواز میں تاخیر نہیں ہوتی ۔پی آئی اے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ایک بار پھر درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی خبر کے نشر کرنے سے قبل پی آئی اے کا زاویۂ نظر ضرور معلوم کریں۔

Tags: