تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار آج مزار قائد پر حاضری دینگے

November 10, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 55

قبل ازوقت دھاندلی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، الیکشن کمیشن کو درخواست دینگے، علی زیدی
مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑنے کا مقصد شہر میں تبدیلی لانا ہے، بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، حافظ نعیم الرحمن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے نامزد بلدیاتی امید وار آج (منگل) کی سہ پہر مزار قائد پر حاضری دیں گے اور کراچی کی عظمت اور امن کی بحالی ‘ شہر کی تعمیر وترقی اور دیانتداری سے خدمت کرنے کا عہد کریں گے‘ اس بات کا اعلان امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور تحریک انصاف کراچی کے صدر سید علی زیدی نے پیر کو انصاف ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید علی زیدی نے کہا کہ قبل از انتخاب دھاندلی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ہم اس سلسلے میں ایک درخواست الیکشن کمیشن کو دیں گے جس میں اس دھاندلی کی نشاندہی کریں گے‘ ہم نے جو پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے‘ اس کا مطلب کراچی میں تبدیلی لانا ہے‘ دونوں رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں پولنگ اسٹیشنوں اور پولنگ بوتھ ے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات کئے جائیں اور ووٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Tags: