وفاق سندھ کے50 ارب کے بقایا جات ادا کرے، نثار کھوڑو

November 10, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 19

وفاقی حکومت عملی طور پر اپنا وعدے وفا نہیں کر سکتی تو بلنگ بانگ دعوے بھی نہیں کرے، صوبائی وزیر اطلاعات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ قابل تقسیم محاصل میں سے سندھ کے وفاقی حکومت کی طرف 50ارب روپے کے بقایاجات ہیں جو کہ وفاق کی طر ف سے سندھ کو ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت کا یہ عمل سندھ سے زیادتی ہے۔ وفاقی حکومت عملی طورپر اپنا وعدے وفا نہیں کرسکتی توبلند و بانگ دعوے بھی نہیں کرے اور سندھ کو قابل تقسیم محاصل میں سے اپنا پورا حصہ دے‘ وفاقی حکومت کو قابل تقسیم محاصل میں سے سندھ کو 164 ارب روپے میں سے50 ارب روپے دینے ہیں جوابھی تک سندھ کو نہیں دیئے گئے جو سندھ کے ساتھ زیادتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کو مکمل طور پر فنڈز فراہم کرنے سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے‘ ان خیالات کااظہار انہوںنے پیر کو کھوکھرا پار کے علاقے ملیر میں واقع پبلک ماڈل اسکول کے دورے کے د وران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Tags: