دھاندلی کا نعرہ لگا کر کسی کو فرار کا موقع نہیں دینگے، وزیر بلدیات

November 10, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 34

مخالفین  کو دوسرے اور تیسرے مرحلے سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، پہلے بھی مطالبات تسلیم کیے اب بھی کریں گے
سانحہ خیرپور پیر پگارا کا حامیوں کو رپورٹ آنے تک صبر کی تلقین، فہم  و دانش کا مظاہرہ، ناصر حسین شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے سے بھاگنے والوں کو ہم کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے‘ دھاندلیوں کا نعرہ لگا کر راہ فرار اختیار کرنے والی جماعتوں کے تمام مطالبات پہلے بھی تسلیم کئے ہیں اور اب ابھی کریں گے لیکن انہیںبائیکاٹ کا موقع فراہم نہیں کریں گے‘ الیکشن کے آئندہ مرحلوں میں پاک فوج کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے‘ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے فہم و دانش کا مظاہرہ کیا اور اپنے حامیوں کو سانحہ خیر پور کی جوڈیشل رپورٹ آنے تک صبر کی تلقین کی ہے جو قابل ستائش ہے‘ کراچی میں اس ماہ کے آخر  سے کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جو کہ اب محکمہ بلدیات کے زیر انتظام آگیا ہے اس کے ذریعہ آئوٹ سورس کرنے کے ٹینڈر بھی اخبارات  میں دیئے جاچکے ہیں۔

Tags: