گرین لائن بس پروجیکٹ کے اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے، وزیراعلیٰ سندھ

November 10, 2015 5:48 pm0 commentsViews: 28

متعلقہ اتھارٹیز گرین لائن اور اورنج لائن بس منصوبوں کے گرائونڈ ورک کا آغاز اسی ماہ کریں، افسران کو ہدایات
انٹرسٹی بس ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت 100ڈائیو بسیں چلانے کا آغاز اسی ماہ کیا جائے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گرین لائن بس پروجیکٹ کی اوریجنل پی سی ون میں سے بسوں کی فراہمی اور آپریشنل چارجز کے اخراج پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ گرین لائن بس پروجیکٹ کے صرف انفرا اسٹرکچر کے بجائے مکمل منصوبے کے اخراجات برداشت کرکے انہوں نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے اسی ماہ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کے منصوبے کے گرائونڈ ورک کا آغاز کرنے کی یقین دہانی کرائیں‘و زیراعلیٰ سندھ نے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کو حکم دیا کہ انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت کراچی سے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک جدید سفری سہولتوں سے آراستہ 100 ڈائیو بسیں چلانے کے پروجیکٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کامیاب بڈر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرائے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو وزیراعلیٰ ہائوس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tags: