بلدیاتی انتخابات متحدہ کی سیاسی سرگرمیاں بحال‘ تمام دفاتر کھل گئے

November 10, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 27

ان دفاتر کے ذریعے یونین کمیٹی اور وارڈ کی سطح پر انتخابی مہم چلائی جائے گی اور امیدوار خدمات انجام دینگے
پندرہ دنوں میں متحدہ کے 29 کارکن گرفتار کرلئے گئے‘ تحفظات کا ازالہ نہ ہوا تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘ خواجہ اظہار الحسن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم کے تحت کراچی میں ایم کیو ایم کے بند سیکٹر اور یونٹ و دفاتر کو کھول دیا گیا ہے اور ان تنظیمی دفاتر کو انتخابی دفاتر کا درجہ دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع  کے مطابق ان انتخابی دفاتر پر نامزد بلدیاتی امیدوار تنظیمی امور سے وابستہ ذمہ داری اور دیگر خدمات  انجام دیں  گے اور انہی انتخابی دفاتر کے ذریعے یونین کمیٹی اور وارڈ کی سطح پر انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ دوسری جانب پیر کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سیاسی مخالفین اور انتظامیہ ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوں میں انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے  کی کوشش کر رہی ہیں  اور ایم کیو ایم کے 15 روزمیں29 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرد یا ہے اگر تحفظات کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Tags: