ماحولیاتی تبدیلیوں سے10 کروڑ افراد انتہائی غریب ہو جائیں گے

November 11, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 18

اتنے بڑے جہاں میں کوئی نہیں ہمارا

تبدیلیوں سے پیدا وار میں کمی اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے
دنیا بھر میں ملیریا اور پیچش جیسی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، عالمی بینک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) موحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات آئندہ 15 سال کے دوران مزید 10 کروڑ افراد کو انتہائی غربت سے نیچے لے جا سکتے ہیں۔ یہ بات عالمی بینک کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی  اثرات بعض علاقوں میں کم بارشوں سے زرعی پیداوار  میں کمی، شدید موسمی حالات کے زراعت پر اثرات کے نتیجے میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور گرمی کی شدت میں اضافے اور سیلابوں سے بیماریوں کے پھیلائو کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ یہ صورتحال غربت اور افلاس میں کمی کیلئے اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدلیوں کے نتیجے میں ملیریا ، پچس جیسی بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ افریقہ جہاں غریب افراد کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے میں2030 ء تک غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 12 فیصد اور 2080 تک 70 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

Tags: