آج صبح آگرتاج لنڈا بازار میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

November 11, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 26

آگ لنڈے کے گودام میں لگی،6 دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے آگرہ تاج کالونی لنڈا بازار میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح چاکیواڑہ کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں واقع لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے6 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی‘ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے‘ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے کام میں فائرنگ بریگیڈ کی6 گاڑیوں نے حصہ لیا‘ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر  ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے‘ اور آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Tags: