اورنگی میں جے یو آئی کے عہدیدار کی لاش ڈیرے سے برآمد ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

November 11, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 37

متوفی کا کچھ لوگوں سے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا، زہر دے کر ہلاک کا خدشہ ہے، پولیس
کراچی( کرائم رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے علاقائی عہدیدار کی  انکے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی جو کہ پراسرار طور پر ہلاک ہوئے،پولیس کے مطابق متوفی کو ممکنہ طور پرزہر دیکر قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات  کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون فرنٹیئر کالونی نمبر2 نورانی محلہ سے 40سالہ حاجی مفتی خالد خان ولد حاجی فرید خان کی لاش برآمد ہوئی ، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر کے مطابق متوفی کو اسکے بھائی اسپتال لیکر آئے تھے اور انکا کہنا تھا کہ متوفی کا کچھ لوگوں سے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا اور ممکن ہے کہ ان ہی لوگوں نے مفتی خالد کو قتل کیا ہو تاہم ایس ایس پی کے مطابق متوفی کو ممکنہ طور پر زہر دیکر مارا گیا ہے اور  پولیس قتل کا مقدمہ ہی درج کرے گی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کا نام مضاربہ اسکینڈل میں بھی سامنے آتا رہا ہے اور لوگ رقم کے تقاضے کے لئے اسکے پاس آیا کرتے تھے۔

ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریبات پر حملہ، گاڑیوں کو آگ لگا دی ایک شخص ہلاک
کرناٹک میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، مزاحمت پر متعدد افراد زخمی ، حالات کنٹرول سے باہر
کراچی( کرائم رپورٹر)  شہر میں لوگوں  سے لوٹ مار کرنے والی ڈیڑھ سو سے زائد لڑکیوں کو گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کیلئے تیاریاں لڑکیاںلوٹ مار کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث بتائی جاتی ہیں۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بوٹ بیسن ، کلفٹن، گذری، درخشاں، گلشن اقبال، مبینہ ٹائون، سچل،  نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، جمشید کوارٹر، پریڈی، سول لائن میٹھا در، کھارادر، ڈاکس، نیو ٹائون، بہادر آباد، فیروز آباد، ٹیپو سلطان، شاہراہ  فیصل، گلستان جوہر اور ایئر پورٹ کے علاقوں میں ڈکیت لڑکیوں کی وارداتوں  کا مرکز ہیں ذرائع کے مطابق لوٹ مار میں ملوث لڑکیاں اپنے ساتھی ڈکیت لڑکوں کو بھی ساتھ رکھتی ہیں اور گروپ بھی دو درجن سے زائد ہیں تاہم  سی سی ٹی وی فوٹیج اور متاثرہ افرا د  کے بیانات کی روشنی میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

سپرہائی وے پر کوچ الٹنے سے 20افرادزخمی، دو لاشیں برآمد
کاٹھوڑ موڑ پر اندرون ملک جانے والی کوچ الٹ گئی، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل، تمام افرد طبی امدادکے بعد گھروں کو روانہ
کلاکوٹ سے 35سالہ نامعلوم نشئی کی لاش برآمد، زہرخوانی سے ہلاک ہونے والے کی لاش میٹروپول سے ملی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر تیز رفتار کوچ الٹنے سے20 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ لیاری اور میٹرو ول سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ منگل کو سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب کراچی سے اندرون سندھ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھروں پر بھیج دیا گیا ہے۔ کلا کوٹ مرزا آدم خان خان روڈ سے35 سالہ نامعلوم نشئی کی لاش ملی۔  سائٹ میٹرو ول سے ایک شخص کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی جس کی اطلاع پر پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت40 سالہ خالد ولد فرید خان کے نام سے  کی  گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اہل خانہ کا موقف ہے کہ متوفی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوا ہے اور ہم قانونی کارروائی نہیں  کروانا چاہتے ہیں۔ جس پر پولیس نے متوفی کی لاش کو بناء کارروائی کے ورثاء  کے حوالے  کر دیا ہے۔

آج صبح،اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹی زخمی
گلشن ضیاء میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران دونوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے اورنگی ٹائون ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹی زخمی‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان بازار تھانے کی حدود گلشن ضیاء سیکٹر ساڑھے گیارہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسلم اور اس کی بیٹی 18سالہ عرفہ زخمی ہوگئی‘ دونوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا‘ پولیس نے بتایا کہ2 موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے لوٹ مار کرنے کی کوشش میںجس پر مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی‘ دونوں باپ بیٹی زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے‘ پولیس نے مزید بتایا کہ مضروب ضیاء کالونی کے رہائشی ہیں۔

حب ڈیم سے ملنے والی لاش
اے این پی کے علاقائی عہدیدار کی نکلی
کراچی( کرائم رپورٹر) ساکھران حب ڈیم کے قریب سے ملنے والی تشدد زدہ لاش سول لائن کا رہائشی اور عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار کی نکلی‘ تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر ساکران کے علاقے حب ڈیم کے قریب سے2 افراد کی تشدد زدہ گولیاں لگی لاشیں ملیں تھیں‘ جس میں سے ایک لاش کی شناخت خالد آزاد کے نام سے ہوئی ‘پولیس نے بتایا کہ مقتول سول لائن ہجرت کالونی سیکٹر D/2گلی نمبر 19 کا رہائشی تھا اور عوامی نیشنل پارٹی کا علاقائی عہدیدار تھا‘ پولیس نے بتایا کہ مقتول گزشتہ10 دن قبل لاپتہ ہوا تھا۔

صدر میں سگریٹ ڈسٹری بیوٹرز سے
لوٹ مار‘ مزاحمت پر فائرنگ‘3 افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے3افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں سٹی گورنمنٹ پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد نے وہاں موجود چند افراد کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی آوز سن کر اطراف میں موجود لوگوں کے متوجہ ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ مقامی افراد نے تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے عینی شاہدین کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ناردرن بائی پاس کے قریب مد فون 4 ماہ پرانی لاش برآمد
بریگیڈ میں شہاب الدین مارکیٹ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے3 افراد زخمی ہو گئے
کراچی (کرائم  رپورٹر)ناردرن بائی کے قریب سے دفن شدہ تین سے چار ماہ پرانی30 سالہ شخص کی لاش ملی ،جبکہ شہر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے ناردن بائی پاس عباس گوٹھ کے عقب میں جھاڑیوں کے پاس سے دفن شدہ تین سے چار ماہ پرانی 30 سالہ شخص کی لاش ملی ، اس ضمن میں ایس ایچ او عبداللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ عنانے  کے بعد قتل کردیا اور لاش کو مذکورہ مقام پر لاکر دفن کردی ، مقتول کا سر مٹی سے باہر تھا ،بریگیڈ کے علاقے صدرپارکنگ پلازہ کے قریب واقع شہاب الدین مارکیٹ کے پاس ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے تین افراد 19 سالہ اشعر ولد محمد ندیم ، 20 سالہ حمزہ ولد گلزار اور 25 سالہ اقبال ولد غلام محمد زخمی ہوگئے ،جیکسن کے علاقے کیماڑی گلشن سکندر میں بھائیوں کی فائرنگ سے 19 سالہ لال پری زوجہ محمد اسلم پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ، اس ضمن میں ایس ایچ او رائو خالد کا کہنا ہے کہ مضروبہ مردان کی رہائشی ہے اور اس نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف محمد اسلم سے کچھ ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ مردان سے کراچی میں شفٹ ہوگئے۔

لیاری سے نشے کے عادی شخص کی لاش ملی
کراچی( کرائم رپورٹر)لیاری سے نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے مرزا آدم خان روڈ سے 35 سالہ نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کیلئے ایدھی سرد خانہ میں رکھوادیا ہے ۔

پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا کمانڈر عامر عرف بھیا مارا گیا
مختلف کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ  پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا کارندہ مارا گیاجبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 7ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے گینگ وارکارندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی اسی دوران گینگ وارکارندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا کمانڈر عامرعرف بھیا مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا اور وہ پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری اور اغوابرائے تاوان کی متعددوارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا۔ادھر منگھوپیرکے علاقے پری چورنگی ناکہ پر پولیس نے مقابلے میں ٹارگٹ کلر مظہر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیاہے۔ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مومن آباد، محمود آباد اور چینیسر گوٹھ سے مختلف مقدمات میں مطلوب6 ملزم گرفتار کرلئے۔گرفتارملزمان نے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔مزیدتفتیش جاری ہے۔

 

Tags: