کورنگی میں 20 سال پرانا شادی ہال سیل

November 11, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 19

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں20, 20 سال سے قائم شادی ہالوں کو سیل کرنا شروع کر دیا۔ کورنگی میں شادی ہال کو سر بمہر کر دیا گیا۔ اس شادی ہال کی دسمبر تک بکنگ ہو چکی ہے۔ شادی ہال سر بمہر ہونے سے بکنگ کرانے والے خاندان پریشان ہوگئے۔ کیونکہ ان کو نومبر میں کسی بھی شادی ہال میں  بکنگ نہیں مل رہی ہے۔ 20 سال پرانے شادی ہال کو سیل کرنے پر علاقے کے لوگوں نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

Tags: