بھارت میں2 ہزار سابق فوجیوں نے بھی میڈل واپس کر دیئے

November 11, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 22

دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں فوجیوں نے دھمکی دی کہ اگر میڈل واپس نہ لیے گئے تو ان کو سڑکوں پر پھینک دینگے
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ، کشمیری، سکھوں کے ساتھ گورے بھی شامل ہو گئے
نئی دہلی( آئی این پی) مودی سرکار کی انتہا پسندی کے خلاف بھارت کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔ معروف شخصیات کے بعد سابق فوجی بھی سامنے آگئے اور اب تک2 ہزار میڈل واپس کر دیے ہیں۔  سابق فوجی بھی مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیلئے نکل آئے میڈل   واپس کرنا شروع کر دئیے۔ دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں2 ہزار سے زائد فوجیوں نے اپنے میڈل کلکٹر کے دفتر میں جمع کرا دئیے ہیں۔ فوجیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے میڈل واپس نہ لئے گئے تو وہ انہیں سڑکوں پر پھینک کر چلے جائیں گے۔ ادھر لندن میں مودی کی انتہا پسندی کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں کے احتجاج میں گورے بھی شامل ہوگئے۔ اس موقع پر مودی ناٹ ویلکم کے نعرہ لگائے گئے۔

Tags: