غیر قانونی کاروبار کرنے پر اسٹاک مارکیٹ کی6 کمپنیوں پر پابندی عائد

November 11, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 15

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کارروائی، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مختلف بروکرز کی ٹریڈنگ پر6 ماہ کی پابندی عائد ہے۔ کارروائی سرمایہ کاروں کی شکایات پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے متعدد بروکرز کی ٹریڈنگ پر پابندی لگا دی۔سرمایہ کارں کی جانب سے فنڈز میں ہیرا پھیری کی شکایات پر 10 نومبر سے6 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

Tags: