سیاسی وابستگی رکھنے والے پولیس افسران کو الیکشن ڈیوٹی سے دور رکھنے کی ہدایت

November 11, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 26

سندھ پولیس میں  سراسیمگی پھیل گئی ‘ درجنو ں  افسران کو ایس ایچ او تعینات نہ کرنے کی تائید کردی گئی
سیاسی وابستگی رکھنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا سلسلہ جاری‘ پولیس کے حلقوں نے بلا جواز قرار دیدیا
کراچی( کرائم رپورٹر) الیکشن ڈیوٹی  کیلئے کراچی میں سیاسی وابستگی رکھنے والے اہلکاروں کو دور رکھنے کی ہدایت، سندھ پولیس میں سراسیمگی پھیل گئی دو درجن سے زائد کامیاب افسران کو بطور ایس ایچ او متعین نہ کئے جانے کی بھی تاکید پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف اداروں  نے سندھ پولیس  کے افسران اور اہلکاروں کی سیاسی وابستگی کا پتہ لگا کر ایک رپورٹ ارسال کی تھی جس کے بعد سیاسی وابستگی رکھنے والے یا سیاسی جماعتوں کی رکنیت رکھنے والے اہلکاروں کے خلاف انکوائری  کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم پولیس کے ایک بڑے حلقہ نے محکمہ میں مذکورہ مداخلت کو بلا جواز قرار دیا ہے۔

Tags: