علامہ اقبال کوئز رننگ ٹرافی مقابلہ معلومات عامہ کل ہوگا

November 11, 2015 5:39 pm0 commentsViews: 57

کراچی( پ ر) پاکستان کوئز سوسائٹی کے بانی چیئرمین حافظ نسیم الدین کے اعلامیے کے مطابق سوسائٹی کے تحت مصورِ پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال ؒ  کے138  ویں یومِ پیدائش کے حوالے سے ’’علامہ اقبال کوئز رننگ ٹرافی‘‘ کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے مابین مقابلہ معلومات عامہ جمعرات12 نومبر کی صبح ساڑھے9 بجے پریمئیر گرلز کالجB1/H  نارتھ ناظم آباد میں ہوگا۔ آغا خان ہائیر سیکنڈری کالج کی ٹیم اس مقابلہ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ تقریب میں تقسیم انعامات کی صدارت ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر انعام احمد کریں گے۔