آئندہ سال دلہن بن جائوں گی‘ مائرہ خان

November 11, 2015 5:44 pm0 commentsViews: 63

محبت کا اظہار کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے
مجھے کسی سے محبت ہے میں نے بھی اظہار کردیا ہے
پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہاہے کہ محبت میں اظہار کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے جس سے انسان کومحبت ہو اس کو بتادینا چاہیے تاکہ بعد میں آپ کوپچھتاوے کاکوئی احساس نہ ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھی کسی سے محبت ہے اورمیں نے اپنی محبت کا اظہار کردیا تھا جس کے جواب میں مجھ سے بھی محبت کا اظہار کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ اگلے سا ل دلہن بن جائوں تاہم انہوںنے اپنے ہونے والے شوہر کا نام بتانے سے گریزکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے اس وقت پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں اور اس کا کریڈٹ فنکاروں کو بھی جاتا ہے۔ جن کی مقبولیت میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ایک نہ ایک دن تو کرنی ہے اور جب بھی کروں گی سب کو بتا کر ہی کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے فیصلے وقت پر چھوڑ دئیے جاتے ہیں اور وہ بہتر ہی ہوتے ہیں ان دنوں مختلف ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں۔

Tags: