کے الیکٹرک کے خلاف کیس نیپرا کو بھیج دیا گیا، عابد شیر علی

November 11, 2015 5:44 pm0 commentsViews: 22

صارفین سے زائد بل وصول کیاجاتا ہے،سال 2016میں لوڈشیڈنگ کم ہوجائے گی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین  سے زائد بلنگ وصول کرتی ہے جس پر عدالت نے کیس نیپرا کو بھجوایا ہے۔ کے الیکٹرک سے نجکاری کے وقت کمزور معاہدہ کیا گیا جس کی وجہ وفاقی حکومت متعلقہ کمپنی کے خلاف موثر کارروائی نہیں کر پا رہی ہے۔ مقامی اخبا ر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے اربوں روپے ادا کرنے ہیں بقایاجات کی وصولی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، سال2016ء میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی اور آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدنے سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے گا۔ اس وقت نجی پاور پلانٹس مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں جن سے جان چھڑانے کیلئے سستی بجلی کے منصوبے پر کام کرنا ہوگا۔

Tags: