ایم کیو ایم کے اراکین جب چاہے اسمبلی میں آسکتے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

November 11, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 25

استعفے منظور نہیں کیے گئے، سندھ اسمبلی میں ہیلی پیڈ کو اعتراضات کے باعث استعمال نہیں کیا جا رہا
دبئی میں آصف زرداری کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی، آغا سراج درانی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے ہیں وہ اب بھی اسمبلی کے رکن ہیں جب چاہیں ایوان میں آسکتے ہیں۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو اپنے مسائل کے حل کیلئے صو بائی حکومت سے ورکنگ ریلشن بہتر کرنی چاہئے۔ آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعتراضات کے باعث اسمبلی کی نئی بلڈنگ پر بنائے گئے ہیلی پیڈ کو استعمال سے روک دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میںبلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر بریفنگ دی ہے اور جن پارٹی رہنماؤں نے کوتاہی کا مظاہرہ کیا ان کی شکایات سے بھی آگاہ کیا ۔ایک سوال کے جواب آغاسراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کی شکایات الیکشن کمیشن دور کرے گا اگر کسی کو حکومت سندھ سے شکایت ہے تو حکومت کے دروازے ان کے لیے کھلے ہوئے ہیں ۔

Tags: