مرغوں کی لڑائی جنگ میں تبدیل،16افراد ہلاک

November 11, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 44

آفاہکو شہر کا فٹ بال اسٹیڈیم اس وقت میدان جنگ بن گیا جب مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی
2بچے بھی مارے گئے،7زخمی،کسی دوسرے گروپ نے باہر سے آکر فائرنگ کردی، پولیس کا واقعہ پر بیان
میکسیکو سٹی(  یو پی پی)  میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران ہونے والی فائرنگ سے16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مرغوں کی لڑائی کا یہ مقابلہ جنوبی شہر آکا پلکو کے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں ہو رہا تھا فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 کم عمر بھی شامل، میکسیکو کا یہ علاقہ منشیات کی اسمگلنگ کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے دفتر استغاثہ کے مطابق حادثے کی وجوہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق واقعے کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ کچھ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ مرغوں کی لڑائی کے دوران دو حریف گروپوں کے درمیان ہوا جب کہ کچھ اطلاعات یہ ہیں کہ مرغوں کی لڑائی کے دوران کہیں اور سے آنے والے مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ اے ایف پی نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ مرغوں کی لڑائی دیکھنے کے دوران دو گروہوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوئی جس کے نتیجے میں فائرنگ ہونے لگی مگر مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کر دی جس کے باعث16 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: