ڈالر کی قیمت بڑھ کر106.70 روپے تک پہنچ گئی

November 11, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 14

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، یورو کی قیمت بڑھ کر115.40 روپے ہو گئی
کراچی( کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر  کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔ مقامی مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے کے قریب پہنچنے میں صرف30 پیسے کی دوری پر ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر2 پیسے بڑھ گئی سے ڈالر کی قیمت خرید105.50 روپے سے بڑھ کر 105.52 روپے اور قیمت فروخت 105.55 روپے سے بڑھ کر 105.57 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 40 پیسے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید106.10 روپے سے بڑھ کر 106.50 روپے اور قیمت فروخت 106.30 روپے سے بڑھ کر 107.70 روپے پر جا پہنچی۔  فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 35 پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 114.75 روپے سے کم ہو کر 114.40  روپے اور قیمت فروخت 115.75 روپے سے کم ہو کر 115.40 روپے آگئی تاہم برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 160.50 روپے اور قیمت فروخت 161.50 روپے بر قرار رہی۔

Tags: