بلدیہ عظمیٰ میں تبادلوں پر پابندی

November 11, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 20

کراچی (سٹی رپورٹر) میٹروپولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیع الدین صدیقی نے سٹی وارڈن ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعلیم کے ایم سی، لائنز ایریا ری سٹیلمنٹ پروجیکٹ کے ڈی اے ونگ کے افسران و دیگر عملے کی بمعہ تنخواہ Detailment کی بنیاد پر کے ایم سی / کے ڈی اے کے مختلف محکموں میں تبادلے و تعیناتی پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے، میٹروپولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو بذریعہ مراسلہ مطلع کردیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا محکموں کے افسران و دیگر عملے کا آئندہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کسی بھی دیگر محکمے میں تعیناتی یا تبادلہ نہیں کیا جاسکے گا۔

Tags: