آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائیگا

November 11, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 31

اظہر علی انگلینڈ ٹیم کیخلاف پہلی دفعہ کپتانی کرینگے، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، وقار یونس
مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ٹیم  بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہیڈ کوچ
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج 11 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہونیوالے چار ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کے کپتان اظہر علی انگلینڈ کیخلاف پہلی دفعہ کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے‘ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ کامیاب کپتان انتخاب عالم رہے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونیوالے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے‘ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا یہ کہ انگلینڈ سے سیریز ہمارے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے‘ سیریز جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق یونس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے‘ 300 پلس رنز کا دفاع بھی آسان نہیں رہا اس لئے انگلش ٹیم سے کانٹے دار مقابلے ہوں گے‘ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے باجود ہماری ٹیم بہترین نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور انگلش ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔

Tags: