شہر میں 41 چارجڈ پارکنگ من پسند کنٹریکٹرز کو دلوانے کی کوششیں

November 11, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 54

وزیر بلدیات سمیت سندھ حکومت کی اہم شخصیات میدان میں آگئیں‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حکام پر شدید دبائو
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے سنگین مالی بحران کے باعث چارجڈ پارکنگ سائٹس کو 7 ماہ کیلئے ٹھیکے پر دینے کی منظوری دیدی
کراچی(سٹی رپورٹر)شہر کی 41منافع بخش چارجڈ پارکنگ سائٹس کی نیلامی کا فیصلہ،ایڈ منسٹریٹر کراچی نے 7 ماہ کیلئے چارجڈ پارکنگ سائٹس ٹھیکے پر دینے کی منظوری دیدی،وزیر بلدیات سمیت سندھ حکومت میں شامل اہم شخصیات چارجڈ پارکنگ سائٹس من پسند کنٹریکٹرز کو دلوانے کیلئے مبینہ طور پر میدان میں آگئے،بلدیہ کراچی کے حکام پر سائٹس کے حصول کیلئے شدید دبائو‘بلدیہ عظمی کراچی نے شہر کی 41 منافع بخش چارجڈ پارکنگ سائٹس کی فوری نیلامی کا فیصلہ کرلیا ہے ،انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے بلدیہ کراچی کے سنگین مالی بحران کے باعث چارجڈ پارکنگ سائٹس 7 ماہ کیلئے ٹھیکے پر دینے کی منظوری دیدی ہے،واضح رہے کہ سابق ایڈ منسٹریٹر کے دور میں مذکورہ چارجڈ پارکنگ سائٹس جولائی میں نیلام کی جانی تھیں نیلامی نہ ہونے کے باعث مذکورہ چارجڈ پارکنگ سائٹس کو بلدیہ عظمی کراچی کا عملہ چلارہا تھا تاہم 5ماہ بعد مذکورہ چارجڈ پارکنگ سائٹس کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ جون 2016ء تک کیلئے ٹھیکتے پر دی جائیگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ہی چارجڈ پارکنگ سائٹس کا نیلام کیا جائے گا اور یکم دسمبر2015ء تک تما سائٹس آکشن میں کامیاب ہونے والے کنٹریکٹرز کے حوالے کر دی جائینگی،دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ منافع بخش چارجڈ پارکنگ سائٹس من پسند کنٹریکٹرز کو دلوانے اور خود حاصل کرنے کیلئے طاقت افراد میدان میں اتر آئے ہیں اور اثرورسوخ کا زبردست استعمال کیا جارہا ہے جس میں سندھ حکومت میں شامل افراد بھی مبینہ طور پر شامل بنائے جاتے ہیں۔

Tags: