853 چنگ چی رکشوں کا چالان‘681 رکشے ضبط

November 11, 2015 5:59 pm0 commentsViews: 20

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس نے جون سے نومبر تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق جون سے نومبر تک 218کم عمر ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے جبکہ چنگ چی رکشوں کے خلاف مہم 6اگست کو شروع کی گئی تھی جو تاحال جاری ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنگ چی رکشوں کے چالان کی تعداد 853ہے جبکہ 681رکشے ضبط کیے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس کی رپورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی سیٹیں لگانے پر 8635چالان کیے گئے ۔

Tags: