رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

November 11, 2015 5:59 pm0 commentsViews: 23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں پولیو مہم منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہی ۔مہم کے دوران رینجرز کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔پولیو مہم 3روز تک جاری رہے گی ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ایسٹ زون میں 108اور ویسٹ زون میں 664رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ساؤتھ زون میں 100رینجرز اہلکاروں کو پولیو مہم کے دوران تعینات کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل پولیو مہم کو سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا ۔پولیو مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

Tags: