گوجرانوالہ پرانی کاروں کی بہترین قیمت دینے والا شہر بن گیا

November 11, 2015 6:01 pm0 commentsViews: 42

یہاں پرانی کار کی اوسط قیمت9 لاکھ 98 ہزار تک مل جاتی ہے، لوگوں کی قوت خرید بھی بڑھ رہی ہے
’’کارمودی‘‘ کا 100 سے زائد علاقوں کا سروے، کراچی سب سے بڑا خریداروفروخت والا شہر قرار
لاہور( یو پی پی) جنوبی ایشیاء کی اس معیشت میں2008 ء کی معاشی نمو کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور کاروں کا استعمال کرنے والوں کی قوت خرید بھی بڑھ رہی ہے‘ گاڑیوں کی فوری آن لائن خرید و فروخت ممکن بنانے والے ادارے ’’ کار مودی‘‘ نے ماڈل2000 ء سے2014 ء تک کی کاروں کی مختلف علاقوں میں فروخت پر تحقیق کی‘ اس ریسرچ میں سو سے زائد علاقوں کو شامل کیا گیا ‘ اس تحقیق کے مطابق کاروں کی سب سے زیادہ مسابقتی قیمت والا شہر گوجرانوالہ قرار پایا جہاں اوسط ایک کار 9لاکھ98 ہزار میں دستیاب ہوتی ہے‘ اس کے بعد ملتان اور راولپنڈی آتے ہیں‘ اس تحقیق کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کار خریدنے کیلئے مہنگا ترین شہر ہے جہاں کار کی موجودہ اوسط قیمت 15لاکھ 55 ہزار روپے طلب کی جاتی ہے‘ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ناطے کاروں کی خرید و فروخت میں کراچی کا پہلا نمبر ہے۔

Tags: