شہر میں لوٹ مار کرنے والے 150 خواتین کے ڈکیت گروپ کی تلاش
ٹی وی فوٹیج اور متاثر افراد کے بیانات کے بعد پولیس نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی
مختلف علاقوں میں خواتین کا ڈکیت گروہ مردوں کے ہمراہ وارداتیں کرکے فرار ہوجاتا ہے‘ عینی شاہدین
کراچی(کرائم رپورٹر) گزشتہ روز حیدری کے علاقے میں امام بارگاہ پر ہونے والے دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ عینی شاہدکی مدد سے پولیس نے تیار کرلی،پولیس نے امام بارگاہ کے ٹرسٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے60 سے 70 فٹ کی دوری سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا،روسی ساختہ بم میں بال بیرنگ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، دستی بم میں 65 سے 70 گرام دھماکہ خیز مواد شامل کیا گیا تھا دہشت گردوں نے حملے قبل دو مرتبہ امام بارگاہ کا چکر لگایا، پولیس نے امام بارگاہ کے باہر موجود افراد کے بیان قلمبند کرلیئے،اس ضمن میں ایس ایچ او عامر شاہ کا کہنا ہے کہ عینی شاہد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان نے اپنے چہروں کے آگے کیپ لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں شناخت نہیں کرسکتا،اورنہ ہی ملزمان کا خاکہ بنوا سکتا ہوں ،پولیس نے حسینیہ سجادیہ امام بارگاہ کے ٹرسٹی غضنفر کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 214/15 انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔