مزار قائد پر حاضری، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کا حلف

November 11, 2015 6:05 pm0 commentsViews: 20

کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، امیدواروں کا عزم
شہر کی ایک بیٹی نے امیدواروں سے حلف لیا، شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا، فضاء میں کبوتر چھوڑے گئے
کراچی(ا سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے نامزد بلدیاتی امید وار نے منگل کو مزار قائد پر جمع ہو کر اللہ تعالیٰ اور کراچی کے عوام کو گواہ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر شہر کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے اور شہر کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے‘ کراچی کی ایک بیٹی نے امید واروں سے حلف لیا‘ شرکاء نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا اور فضا میں کبوتر اور سفید غبارے چھوڑے ‘تقریب حلف برادری میں تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی‘جماعت اسلامی کے اسامہ رضی‘ مسلم پرویز‘ عبدالوہاب‘ زاہد عسکری و دیگربھی شریک تھے‘ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا یہ عزم اور عہد ہے کہ اس شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے اس کی رونقیں اور تشخص بحال کریں گے‘ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ ہم اس شہر کا امن بحال کریں گے‘ لوگوںکا ڈر اور خوف ختم کریں گے اور شہر کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے‘ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے‘ قانون نافذ کرنے والوں ی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون توڑنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔