طلاق کیلئے کالا جادو چل گیا، خان کے بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

November 11, 2015 6:06 pm0 commentsViews: 30

ابلیس نے لوگوں کو کالا جادو سکھایا تاکہ شوہر اور بیوی میں علیحدگی کراسکے، خان
طلاق کا معاملہ دونوں فریقین کی رضامندی سے ہوا، جادوکے گمان کو حقیقت پر ترجیح نہیں دی جاسکتی، مفتی صاحب کا فتویٰ
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ  خان کے ’’ کالے جادو‘‘ سے طلاق کے حوالے سے بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے‘  نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابلیس نے لوگوں کو کالا جادو سکھایا تاکہ شوہر اور بیوی میں علیحدگی کراسکے‘ دریں اثناء عالم دین راغب نعیمی نے ریحام کے بیان پر کہا ہے کہ جادو کا ہوناایک ضمنی بات ہے‘ مگر دستخط کرکے طلاق دینا ایک یقینی امر ہے‘ طلاق کے معاملے پر دونوں فریقین کی رضا مندی کیساتھ یہ معاملہ اختتام کو پہنچ رہا ہے‘ اس لئے جادو کے گمان کو حقیقت پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔

Tags: