32 کارخانے داروں کو20 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات واپس دلوائے جائیں، کراچی تاجر الائنس

November 11, 2015 6:03 pm0 commentsViews: 26

پانچ روز قبل بی  ایف کاسٹر والوں نے صدر صرافہ مارکیٹ کے کارخانہ داروں سے فراڈ کیا تھا
جیولرز کے تحفظ کیلئے کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے، ایاز موتی والا کی پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز موتی والا نے وزیراعلیٰ سندھ‘ گورنر سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ32 کارخانے داروں کو 20کروڑ روپے سے زائد کے سونے کے زیورات واپس دلوائے جائیں‘ منگل کو کراچی پریس کلب میں تاجروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ قبل بی ایف کاسٹر والوں نے صدر صرافہ مارکیٹ میں 32 کارخانے داروں کے ساتھ20کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سونے کا فراڈ کیاتھا‘ فراڈ کرنیوالوں میں معراج الدین‘ مزمل معراج اور ریحان معراج شامل ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ سونے کے زیورات بنانے والے ہنر مند جیولرز کے استحصال کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں‘ جیولرکارخانوں سے 15سے30 دن کے وعدوں پر سونے کے زیورات لیتے ہیں لیکن واپس کرنے میںکئی ماہ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہنر مند اس شعبے کو چھوڑ کر جارہے ہیں‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سونے‘ چاندی کے زیورات بنانے والوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتی ‘سناروں کیلئے حکومتی ادارہ نہیں ہے۔