وسائل سے محروم بلدیاتی ادارے! عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے‘ پرویز مشرف

November 11, 2015 6:06 pm0 commentsViews: 24

ریموٹ کنٹرول اور اختیارات سے محروم بلدیاتی ادارے عوامی نمائندگی کے حقیقی تقاضوں کو پورا نہیں کرسکتے
حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحدہ اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہوسکتی ہے
لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سابق پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر کراچی میں ملاقات کی‘ دونوں رہنمائوں نے تازہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا‘ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صد ر نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحدہ اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہوسکتی ہے‘ اس وقت عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے اپوزیشن کی تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے میںمزید تاخیر نہیں کرنی چاہئے‘ ریموٹ کنٹرول اور اختیارات اور وسائل سے محروم بلدیاتی ادارے عوامی نمائندگی کے حقیقی تقاضوں کو پورا نہیں کرسکتے‘ زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی خواہش کے باعث عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے‘ آزاد اور بااختیار آئینی اداروں کی تشکیل ناگزیر ہے‘ خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک نئے سیاسی قوت کی کمی محسوس کررہے ہیں‘ منتشر اپوزیشن کا فائدہ موجودہ نا اہل حکمران اٹھارہے ہیں۔

Tags: