گلبرگ میں کھڑی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

November 11, 2015 6:06 pm0 commentsViews: 24

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ چورنگی کے قریب کار میں پراسرار طور پرآتش زدگی کے باعث کار کا اگلا حصہ بری طرح سے متاثر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ چورنگی کے قریب کھڑی کار میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی اطلاع ملنے پر پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری پر طورپر پہنچا اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث کار کا ڈیش بورڈ اور اگلاحصہ بری طرح متاثر ہوا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Tags: