پی پی نے ضلع جنوبی کی 22یونین کمیٹیز پر امیدوار کھڑے کردیے

November 11, 2015 6:06 pm0 commentsViews: 21

یوسی 6اور 26 پر این اے پی ، 11,5,3اور23 پر برادریوں سے مل کر مشترکہ امیدوار کھڑے کردیے، حاجی قاسم بلوچ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر حاجی قاسم بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی سائوتھ31 یونین کمیٹیز میں سے22 یونین کمیٹیز پر اپنے امید وار کھڑے کئے ہیں جو پارٹی نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں‘ یوسی 6 اور 26 پر عوامی نیشنل پارٹی سے اتحاد کیا ہے۔ وہ منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے‘ اس موقع اے این پی سائوتھ کے صدر قیوم سالار زئی و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی قاسم بلوچ نے کہا کہ لیاری کی یونین کونسل‘5,4,3 ‘22 اور 23 پر مختلف برادریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر آزاد امید وار کھڑے کئے ہیں جبکہ یوسی28 پر صابر شہید پینل کے ساتھ مل کر امید وار کھڑا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری 15 یونین کمیٹیز پر مشتمل ہے ان میں سے11 یوسی پر پارٹی نشان پر امید وار کھڑے کئے ہیں۔