بدین کے بلدیاتی الیکشن میں خون خرابے کا خدشہ ہے، فہمیدہ مرزا

November 11, 2015 6:11 pm0 commentsViews: 35

سندھ حکومت نے کامیابی کیلئے ضلع کی سرکاری مشینری کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بدین میں عوام کا مینڈیٹ چھینا جارہا ہے جس میں سندھ حکومت ملوث ہے اور وفاقی حکومت کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ بھی اس کی حصہ دار ہے‘ الیکشن کمیشن بدین میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے‘ منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خدشہ ہے کہ کہیں بدین کے بلدیاتی انتخابات میں بھی خیر پور کی طرح خون خرابہ نہ ہوجائے‘ پولیس کی جانب سے رکن قومی اسمبلی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او متنازعہ شخصیت ہیں‘ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے حکومت سندھ نے ضلع کی سرکاری مشینری کا خوب استعمال کرنا شروع کردیا ہے‘ ان خدشات سے ہم الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن بے ضابطگیوں اور سندھ حکومت کی جانب مداخلت نے ہمارے خدشات کو صحیح ثابت کرنا ہے۔

Tags: